پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کیا قصورہے کہ وہ جیل میں ہیں۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے مذاکرات کروں گا، ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ 1973 کا آئین متفقہ آئین ہے، آئین کہتا ہے جو اسے چھیڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بھٹو کے سیاسی رویے سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن آئین انہوں نے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، ملک پاکستان آئین کے تحت چلے گا تو کامیاب ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا، حکومت افغانستان کو بتائے اس سے کیا کیا خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ محرم کے دنوں میں سیاست سے دور رہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو جواب دیا، پارلیمنٹ سے گزارش ہے کہ نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد ڈکلیئر کیا جائے۔