تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

ملازمہ ہلاکت کیس، ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز میچ نا ہوسکے

خیرپور: کمسن ملازمہ کی ہلاکت کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز میچ نا ہو سکے، حکام نے دوبارہ سیمپلز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانی پور میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی کمسن ملازمہ کے کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے تھے جو میچ نہیں ہوسکے ہیں، تاہم کیس کی حساسیت کے پیش نظر اسد شاہ کے دوبارہ ڈی این اے سیمپلز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ملزم کے ڈی این اے سیمپلز دوبارہ سے لیے جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد شاہ کو ڈی این اے سیمپلز کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ سیمپلز تبدیل ہونے یا پرانے ہونے پر میچ نا ہوسکے۔

اب تک اسد شاہ، رشتہ داروں اور ملازموں سمیت 19 افراد کے سیمپلز لیے جا چکے ہیں، اسد اور کمپاؤنڈر امتیاز 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کسٹڈی میں ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ مقدمے میں نامزد حنا شاہ اور فیاض شاہ تاحال مفرور ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -