تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ملازمہ نے چوری کے ثبوت مٹانے کیلیے گھر کو ہی آگ لگادی

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ نے اپنے مالکان کے گھر چوری کی اور پھر اس کا ثبوت مٹانے کیلیے گھر کو ہی آگ لگا ڈالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ نے پہلے اپنے مالکان کے گھر میں چوری کی واردات کی پھر اس کے ثبوت مٹانے کیلیے گھر کو ہی آگ لگا ڈالی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کومل نے مالک مکان کی الماری سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم چرائی جب مالکان نے شک پر گھریلو ملازمہ کو مارا تو وہ طیش میں آگئی اور چوری کے ثبوت مٹانے کیلیے اگلے روز اسٹور روم میں پٹرول چھڑک کرک آگ لگا دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے اسٹور میں موجود تمام سامان جل گیا جب کہ ایمن آباد تھانے میں ملازمہ اور اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کومل کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -