ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اجے دیوگن کی فلم ’میدان‘ کی ریلیز میں بڑی رکاوٹ آڑے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’میدان‘ کی ریلیز میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی جس کے بعد اس کی نمائش ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل انتظار کے بعد فلم ’میدان‘ اگلے ماہ سنیما گھروں میں ریلیز کیلیے تیار ہے۔ اجے دیوگن کی فلم کو متعدد بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ٹیم کو مختلف چیلنجز درپیش رہے۔

فلم کی ریلیز صرف 3 ہفتوں کی دوری پر ہے اور ایسے میں فلمسازوں کو ایک اور بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر پروڈیوسر بونی کپور کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

- Advertisement -

یہ درخواست مہرافرین انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے نند نیامپلی نے بونی کپور اور دیگر پروڈیوسر کے خلاف ممبئی کے دیندوشی کی ایک سول عدالت میں دائر کیا۔ نند نیامپلی نے عید پر فلم کی ریلیز کو روکنے کیلیے حکم امتناع دینے کی استدعا کی۔

نند نیامپلی نے کہا کہ ہم نے فلمسازوں کو کیمرے اور دیگر آلات فراہم کیے، ان کی رسیدیں کلیئر کر دی گئیں لیکن صورت حال دسمبر 2020 سے بدل گئی، ایک بار ادائیگی آنا بند ہوئی تو ہم نے بونی کپور کے ساتھ مسئلہ اٹھایا۔

درخواست گزار نے کہا کہ بونی کپور نے اس وقت انہیں یقین دلایا تھا کہ واجبات ادا کر دیے جائیں گے، لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو ہم نے ان کے پروڈکشن ہاؤس کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

نند نیامپلی کا دعویٰ ہے کہ بونی کپور پر 1 کروڑ روپے واجب الادا ہیں تاہم پروڈیوسر نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم صرف 63 لاکھ روپے ہے۔

بونی کپور نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے اور نند نیامپلی کو بھی بتا دیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل واضبات ادا کر دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں