ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا اہم ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پیرآباد میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہتھیارفروخت کرنے والے اہم ملزم کو خریدار سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ پیر آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والا ملز م نظر شاہ گرفتارکرلیا جبکہ ہتھیار خرید نے کیلئے آنے والا محمد شاہد کوبھی دھرلیا گیا۔

کارروائی انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشہوانی کی جانب سے کی گئی، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم فیس بک،واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرتا تھا،آن لائن ہتھیار فروخت کا باقائدہ اشتہار پوسٹ کیا جاتا تھا۔

ملزم غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے پہنچا تھا کہ گرفتار کرلیا، ہتھیارکا پیج فاٹاآرم آفریدی بھائی برینڈکے نام سے بنایا گیا تھا۔

اسلحہ پسند کرنے والے واٹس ایپ پر قیمت متعین کرتے ہیں اور طے شدہ قیمت کا 10فیصد آن لائن کیا جاتا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 3سے4دن کے اندرملک کے کسی بھی حصے میں ڈیلیوری کی جاتی ہے، ہتھیار پہنچانے والا ایک پستول پر 10ہزار وصول کرتا ہے،اسلحے کی باقی رقم ڈیلیوری ملنے کے بعد دی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نظر شاہ اس سے پہلے بھی آن لائن اسلحہ پہنچا چکا ہے، خریدار شاہد نے آن لائن30ہزار روپے بھیجے تھے۔

پستول پرکنگ اور پٹھان کے نام کندہ کروائے تھے جبکہ ویڈیو اور اسلحے کی ٹیسٹنگ محمد شاہد کو بھیجی تھی تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں