اشتہار

کالعدم تنظیم کا بڑا دہشتگرد گلزار شمبے کیسے گرفتار ہوا؟ تاریخ کا پیچیدہ ترین کیس

اشتہار

حیرت انگیز

کالعدم تنظیم کے بڑے دہشتگرد گلزار امام شمبے کی گرفتاری آئی ایس آئی کے کلاسیکل انٹیلی جنس آپریشن کا نتیجہ تھی جس کے لیے کئی فرضی کردار تخلیق کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے بڑے دہشتگرد گلزار امام شمبے کی گرفتاری آئی ایس آئی کے کلاسیکل انٹیلی جنس آپریشن کا نتیجہ تھی۔ تاریخ کے پیچیدہ ترین کیس کی کامیابی کے لیے کئی فرضی کردار تخلیق کیے گئے۔ اس کے لیے تصدیق شدہ دستاویز بنائی گئیں، فنڈزکی ترسیل ناقابلِ شناخت ذرائع سے ممکن بنائی گئی۔

جس سے گلزار شمبے سے تعلق گہرا ہوگیا۔ آپریشن کا پلان مہینوں کی کوششوں پر محیط تھا، جسے 12 گھنٹوں میں پیشہ وارانہ انداز میں انجام تک پہنچایا گیا۔

- Advertisement -

شمبے سے تعلقات بنانے کے بعد اسے مالی اور تیکنیکی مدد کا لالچ دے کر جال میں پھنسایا گیا اور مہینوں کی پلاننگ کے بعد آپریشن کو صرف 12 گھنٹوں میں انجام تک پہنچایا گیا۔

اس آپریشن کی انجام دہی کے دوران انتہائی جدید اور پیشہ وارانہ طریقے اپنائے گئے، پہلے سے جاری تحقیقات اور عسکریت پسند تنظیموں میں جاسوسوں کے ذریعے عسکریت پسند گروہوں کی قیادت کے بارے میں سراغ ملا۔ ان معلومات کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید سافٹ ویئر کے استعمال سے دہری تصدیق کی گئی، جس کے بعد دہشت گردوں کے محفوظ نیٹ ورک تک رسائی ممکن ہوئی۔

اس ڈیجیٹل معلومات کی تصدیق کیلیے اعلیٰ تربیت یافتہ انٹیلیجنس آپریٹرز کو مختلف جگہوں پر رکھا گیا۔ گلزار شمبے کی شناخت کے لیے انتھک کوششیں کی گئیں، دہشتگردوں کے انتہائی خفیہ نیٹ ورکس اور ان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات ملی۔

 

جب یقین ہو گیا کہ یہ گلزار شمبے ہی ہے تو بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کے بھیس میں اس سے رابطہ کیا گیا۔ تعلقات بنانے کے بعد اسے مالی اور تیکنیکی مدد کا لالچ دے کر جال میں پھنسایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں