تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

قبرستان میں شوٹنگ کے دوران کیا ہوا؟ مائرہ خان کا حیران کُن انکشاف

شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے اپنے ساتھ پیش آئے حادثے سے متعلق لب کشائی کردی۔

اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز اور زندگی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’فلم کی شوٹنگ کے لیے سوات کے ایک قبرستان میں موجود تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کٹ لیا تھا۔‘

مائرہ نے کہا کہ ’اس وقت ایسا لگا کے پاؤں پر کسی چیز نے کاٹ لیا ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بچھو کے کاٹنے کے بعد ایسا لگا کہ میں مرنے والی ہوں اور اب میرے آخری دن چل رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ مائرہ خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری لائف لائن۔‘

مائرہ خان کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

Comments