اشتہار

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس‘ پولیس چالان پیش نہ کرسکی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ٹریفک کانسٹیبل کوگاڑی سےکچلنے کے مقدمے ایم پی اے عبدالمجیداچکزئی کو عدالت میں پیش میں پیش کیا گیا‘ پولیس چالان پیش نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے کوقتل کےمقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا تاہم پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ ہونےپرسماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مجید خان اچکزئی پرٹریفک سارجنٹ کوکچلنے کےعلاوہ 2 مزید مقدمات زیر سماعت ہیں۔


جس جگہ میرے والد کو کچلا گیا ملزم کو وہیں‌ پھانسی دی جائے، بیٹی


واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے چند روز قبل اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد ایم پی اے کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا۔

- Advertisement -

اس دوران ملزم اور مقتول کے ورثا میں صلح کی خبریں سامنے آئیں تاہم ٹریفک سارجنٹ کے بھائی نے اس کی تردید کرتے کہا کہ شہید بھائی کے خون کا سودا نہیں کریں گے۔

ملزم کے خلاف تحقیقات کے بعد ملزم کئی اور مقدموں میں بھی اشتہاری نکل آیا اور عدالت نے پرانے کیسز کی دوبارہ سماعت شروع کردی۔

عبدالمجید اچکزئی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رکن ہیں اور وہ حلقہ پی بی 13 سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں