چٹاگانگ: بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اننگز ڈیکلیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایشیا میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا 395 رنز کا ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل میئرز نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نگرما بونز نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر میئرز کا خوب ساتھ دیا۔
KYLE MAYERS! KYLE MAYERS! REMEMBER THE NAME!!!!!#BANvWI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 7, 2021
بنگلہ دیش کی جناب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تیج السلام نے دو اور نعیم الحسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 223 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 398 رنز درکار تھے جو انہوں ںے کائل میئرز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔