تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

جکارتہ: چین کی ادویہ ساز کمپنی نے انڈونیشیا میں کرونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی "سینووک بائیوٹیک” نامی ادویہ ساز کمپنی نے انڈونیشیا میں اختتامی مراحل کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز کیا ہے جس کے تحت انسانوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی کچھ بڑی کمپنیاں کرونا ویکسین کی حتمی تیاری کے لیے مختلف ممالک میں انسانوں پر ویکسین کے تجربات کررہی ہے تاکہ تیار ہونے والی ویکسین دنیا بھر کے کرونا مریضوں کے لیےکار آمد رہے۔

انڈونیشیا کی ادویہ ساز کمپنی پیئر فارم ویکسین کی تیاری میں چینی کمپنی سے تعاون کررہی ہے۔ ویکسین ٹرائل کے لیے 1215 رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہے، تجربات کا یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

کروناویکسین: عالمی ادارہ صحت نے امید دلا دی

دنیا بھر کی طرح انڈونیشیا بھی کرونا سے متاثر ہے جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 127000 ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالیہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی صدر جوکو ویڈوڈو کا کہنا تھا کہ جب تک ہم تمام شہریوں پر ویکسین استعمال نہیں کریں گے اس وقت تک وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

انڈونیشیا کے بعد سینووک بنگلادیش میں بھی ویکسین ٹرائل کا آغاز کرے گی۔

Comments

- Advertisement -