تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

امارات میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

سڑکوں پر حادثات ہونا معمول کی بات ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے یہ وزارت داخلہ کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے گزشتہ سال 2022 میں ملک بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کی اہم وجہ لاپروائی اور دوران ڈرائیونگ اونگھنا بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یو اے ای کی شاہراہوں پر 369 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 75 ابوظہبی میں، 109 دبئی، 77 عجمان، 48 شارجہ، 46 راس الخیمہ، 8 الفجیرہ اور 6 ام القوین میں ہوئے اور ان تمام حادثات کی وجہ لاپروائی اور چوکس نہ رہنا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ان میں سے 37 حادثات کی وجہ گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کے تھکن اور اونگھنے کی وجہ سے پیش آئے اور یہ حادثات 28 ابوظہبی، 2 دبئی، 4 شارجہ ، ایک حادثہ ام القوین اور 2 راس الخیمہ میں پیش آئے۔

ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق اونگھ اور تھکاوٹ کے زیادہ تر حادثات رمضان المبارک کے دوران ہوئے۔

اس رپورٹ کے اجرا کے بعد محکمہ ٹریفک کے ماہرین نے آگہی مہم کے دوران ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ تھکاوٹ یا اونگھ کا احساس ہوتے ہی گاڑی سڑک کے کنارے پارک کریں اور آرام کرکے ہی آگے بڑھیں۔

Comments

- Advertisement -