تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمرے کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی، سعودی حکومت نے ویکسین یافتہ زائرین کو عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مملکت کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں گے۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق آج صبح نو بجے سے ہوگیا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ اورحج ویزے کی کارروائی کو مزید آسان بنانے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے زائرین کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت اسمارٹ فون پر فراہم کرنے کا بھہ فیصلہ کیا ہے۔

عازمینِ حج اور عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا حصول ہوا اب اور بھی آسان

ڈیجیٹل فنگرپرنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا، جس کے زریعے عمرہ زائرین ،عازمین حج کو ویزے کے حصول کے مرحلے کومزید آسان بنایا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ اورآئی اسکین کا ڈیٹا اسمارٹ فون سے اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -