تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اسپشل اکنامک زونز سے متعلق وزیراعظم کے بڑے فیصلے

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور مستقبل میں توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اسپیشل اکنامک زونز کے بورڈ آف اپروول کا اجلاس ہوا جس میں ڈیویلپرز اور کوڈیویلپرز کےلیےموجودمواقعوں پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں 3اسپیشل اکنامک زونز اور نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک اسلام آبادکی منظوری دی گئی۔اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان رائیونڈ کے ساتھ ساتھ اسپیشل اکنامک زون سندھ کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل اکنامک زونز کی تعداد بڑھ کر20 ہوجائےگی، اسپیشل اکنامک زون سیل آف پلاٹ ریگولیشنز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مزیدمشاورت ایک ماہ میں مکمل کرکےپروپوزل بھیجاجائےگا۔

اجلاس میں نجی شعبہ سے اپروول کمیٹی میں 2ممبران کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی، 2 ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں گیس و بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، متعلقہ ادارے گیس، بجلی اور ضروریات سےمتعلق جلدکام کریں، اسپیشل زونزمیں سہولتوں کی دستیابی کی رپورٹ جلدپیش کی جائے۔

Comments

- Advertisement -