تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس میں اہم پیشرفت

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمود خان نے کیس کی سماعت کی اس دوران علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میشا شفیع پر ویڈیو لنک کے ذریعے علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے جرح کی۔

علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد بھی آپ نے ان کے ساتھ دو تصاویر اور کنسرٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کیں جبکہ عدالت میں میشا شفیع کا فیس بک اکاؤنٹ اور اپ لوڈ ہوئی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔

جواب میں میشا شفیع نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہوسکتا ہے یہ میری ٹیم کی جانب سے کی گئی ہوں۔

گلوکار کے وکیل نے کہا کہ ہراسگی کے الزام کے بعد بھی ٹورنٹو میں علی ظفر سے خود رابطہ کیا جبکہ عدالت میں میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کو بھجوائے گئے میسجز بھی پیش کیے گئے جب نمبر کی تصدیق کے لیے میشا کے وکیل نے علی ظفر کو کہا کہ ’آپ دوبارہ میسج کریں تو علی ظفر نے کانوں کو ہاتھ لگا لیا۔‘

میشا شفیع کے وکیل نے بعد میں کنفرم کیا کہ نمبر گلوکارہ کا ہی ہے۔

علی ظفر کے وکیل نے استفسار کیا کہ ’می ٹو مہم‘ کے لیے باہر سے کس نے فنڈنگ کی اس پر میشا شفیع نے جواب دیا کہ کسی نے نہیں کی، علی ظفر کے وکیل نے جرح کی کہ پھر ایف بی آر نے آپ کے اکاونٹ کیوں فریز کیے جس پر میشا شفیع نے پہلے تو انکار کیا کہ ان کے اکاونٹ فریز نہیں ہوٸے پھر بعد میں مان لیا کہ اس پر ان کے وکیل اسٹے لے چکے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق میرے وکیل ہی بتا سکتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو میشا شفیع کے بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں