جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میجر جنرل محمد شمریز نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میجرجنرل محمد شمریز نے ڈی جی رینجرز سندھ کاعہدہ سنبھال لیا، میجرجنرل اظہر وقاص نے کمان ان کے سپرد کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی کمان تبدیل کردی گئی، ترجمان رینجرز نے بتایا کہ میجرجنرل محمد شمریزنےڈی جی رینجرز سندھ کاعہدہ سنبھال لیا۔

میجرجنرل اظہر وقاص نے سندھ رینجرزکی کمان میجرجنرل محمد شمریز کے سپرد کی، اس سلسلے میں رینجرزہیڈکوارٹر سندھ میں آج پروقار تقریب کاانعقاد ہوا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

خیال رہے میجر جنرل اظہر وقاص 2022 میں ڈی جی رینجرزسندھ تعینات ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں