The news is by your side.

Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا اقدام

کراچی: کورونا ایس اوپیز (احتیاطی تدابیر) پر عمل درآمد نہ کرانے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن(سی اے اے) نے ترکش ایئر لائن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ایئرلائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2مسافروں کو سینیگال سے بغیر کورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفرکرایا بعد ازاں مسافروں کو کینکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچایا گیا۔

ترکش ایئرلائن کی اس لاپرواہی پر سی اے اے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے جرمانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سول ایوی ایشن نے بی کیٹگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

پی آئی اے کا 777 بوئنگ طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

خیال رہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے سی اے اے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مختلف ممالک کو کیٹگریز میں شامل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس ملک میں وبا کی شدت زیادہ ہے اسے بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے بی کیٹگری والے ممالک کے مسافروں کے لیے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں