اشتہار

کراچی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے، بارودی مواد مبینہ طورپردہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہوناتھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مواچھ گوٹھ حب ریورروڈ پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، کامیاب کارروائی کے دوران چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں کمرشل ایکسپلوژ، سات بڑی،اٹھارہ چھوٹی اسٹکس، سیفٹی ٹائم فیوز،تین ڈیٹونیٹر شامل ہیں،ملزمان میں میرعلی شاہ، اقبال، نصراللہ اورمحمد شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  نوشہرو فیروز سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان براس کے دہشت گردوں کو بارودی مواد دینے پہنچےتھے، بارودی مواد کو حب بلوچستان سےحب ریور روڈ تک پہنچایا گیا تھا جسے مبینہ طور پردہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارودی مواد بیرون ملک سےاسمگل کرکے لاتےہیں گذشتہ ایک سال سے یہ سلسلہ جاری تھا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے اس سے قبل سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد غفار ڈومکی کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سکھر میں مقدمات درج ہیں، غفار ڈومکی دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے و دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں