کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں بڑی پیشرفت، منصوبے میں ایف ڈبلیو او بھی پارٹنر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کے سی آر ٹریک پر دس انڈر پاسز وفلائی اوورز کی تعمیر ایف ڈبلیو او کرے گا اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عدالتی احکامات پر کے سی آر منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کی زیر صدارت کے سی آر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ایف ڈبلیو او حکام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد اور تمام متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔
- Advertisement -
وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ کے سی آر ٹریک پر بالائی اور زیر زمین گزر گاہوں کی تعمیر ایف ڈبلیو او کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر حفاظتی دیوار کی تعمیر محکمہ ٹرانسپورٹ کرے گا اور سندھ حکومت نے کےسی آر ٹریک پر انڈر پاسز، فلائی اوورز کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔