جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نئے سال کا جشن: دبئی کی اہم سڑکیں بند کرنے کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئے سال 2024ء کی آمد کی تقریبات کے سلسلے میں دبئی پولیس 31 دسمبر کو شام 4 بجے سے سڑکیں بند کرنا شروع کر دے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے ڈاون ٹاؤن ایریا اور دیگر مشہور مقامات پر آنے والے زائرین اور رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دورے جلد شروع کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے واضح کیا کہ تمام مقامات پرسڑکوں کی بندش 31 دسمبر کی شام تقریباً 4 بجے شروع ہو جائیگی۔

عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی کے مطابق اوقات یہ ہیں:
الاسائل روڈ شام 4 بجے بند کر دی جائے گی۔
فنانشل روڈ کا اپر لیول شام 8 بجے اور نچلی سطح شام 4 بجے بند کر دیا جائے گا۔
محمد بن راشد بلیوارڈ بھی شام 4 بجے بند ہونا شروع ہو گا۔

عبدالرحمن عبید جمعہ الفلاسی نے بتایا کہ ان سڑکوں سے آنے والی تمام ٹریفک کو شیخ زید روڈ کی طرف موڑ ا جائے گا، دبئی کی آرٹیریل ہائی وے شیخ زید روڈ رات 9 بجے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔

ایونٹ کمیٹی کے سیکورٹی اور ایکشن پلان میں 32 مقامات کو واضح کیا گیا ہے، جس میں حطہ، برج خلیفہ، برج العرب، فیسٹیول سٹی، اور دیگر شامل ہیں۔ پورے امارات میں، نئے سال کے جشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

بارش کے دوران زائرین کا طواف، روح پرور مناظر کیمرے میں محفوظ

الفلاسی کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر سول ڈیفنس، آر ٹی اے اور ایمبولینسز کی مدد کے لیے 10,000 سے زیادہ پولیس افسران اور رضاکار بھی امارات بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔ تقریباً 1,300 گاڑیاں دبئی میں تقریبات کے تمام 32 مقامات کا احاطہ کرنے کے لیے تعینات کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں