تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 4 ملزمان گرفتار

سوات: کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نےباجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دوگاڑیاں اور بھاری مقدار مں بارودی مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، ملزمان کو گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اٹھارہ دسمبر کو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  صوابی اسٹیل ملز پرحملے کی منصوبہ بندی ناکام ، 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

اٹھارہ دسمبر کو ہی سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل تھا، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -