اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

بنوں میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس پوسٹ دھڑے پل پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر مربوط حملہ کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس پوسٹ دھڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم چوکی کے پولیس اہلکاروں کی فوری کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے 19 ،18 دہشت گرد جن میں سے کچھ 8 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

،سینٹرل پولیس آفس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر مربوط حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی تاہم بھر پور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بھاگنے پر مجبورہوئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر کے پی پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنوں پولیس کےجوانوں نے بروقت کارروائی کرکےخوارجیوں کاحملہ پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کےناپاک عزائم ناکام بنانیوالے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے، پولیس شاباش کی مستحق ہے ، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں