تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کشیدہ صورت حال، ملک کے مختلف شہروں میں آج اسکول بند رکھنے اعلان

کراچی/لاہور/اسلام آباد: ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث مختلف شہروں میں آج اسکول بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی کشیدہ صورتحال کے سبب سندھ حکومت نے آج کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری موجودہ صورت حال کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

خیبرپختونخوا میں آج تمام نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا، پشاور یونیورسٹی آج کھلی رہے گی، ماتحت تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پشاور کے مشیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اسکولز کھلیں رہیں گے، تمام سرکاری اسکول میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

پنجاب حکومت نے بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، پنجاب اور سندھ میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آج چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جنوبی پنجاب میں کل پرائیویٹ اسکول، کالجز بند رہیں گے۔

اسی طرح یونیورسٹی آف سوات آج بند رہے گی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں، ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والے داخلہ انٹری ٹیسٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں، ترجمان این ای ڈی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا۔

صوبہ بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ آج تمام نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -