تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

‘خواتین کرکٹرز کو چیف سلیکٹر بنا دیں’

سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے تجویز پیش کی ہے کہ زیادہ بہتر یہی ہے کہ خواتین کرکٹرز میں سے کسی کو چیئرپرسن بنا دیں۔

یو ٹیوب چینل میں مصباح الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ استعفیٰ تو متوقع تھا، آئے روز خبریں آرہی تھیں کہ مصباح ایک عہدہ چھوڑ دیں گے وہ ایک معتبر نام تھا مگر استعمال ہوگئے کیونکہ پی سی بی کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔

مصباح کے بعد خالی ہونے والے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ تنازعات تو رہتے ہی ہیں لیکن مسائل سے بچنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ کسی ویمن کرکٹر کو اعلیٰ عہدہ دے دیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بہتر تو یہی ہے کہ ثناء اور عروج کو ہی چیف سلیکٹر بنا دیں پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایسا کیوں کہ صرف پی سی بی کا چیئرمین ہی بنے گا، چیئرپرسن کیوں نہیں بن سکتی؟ کیوں ویمن کرکٹرز کردار ادا نہیں کر سکتیں، میرا خیال سے تو بہتر یہی ہے کہ ویمن کرکٹرز کو ہی اعلیٰ عہدے دے دیں تاکہ وہ مردوں اور خواتین کو خود دیکھیں۔

پی سی بی میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں پر تنازعات تو رہے ہیں ان مسائل کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -