اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

میک اپ آرٹسٹ نے ثنا جاوید کو قانونی نوٹس بھجوادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کے ہتک عزت کے نوٹس پر میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے انہیں جوابی نوٹس بھجوادیا۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا جاوید پر گزشتہ دنوں ماڈل منال سلیم اور میک آرٹسٹ کی جانب سے نامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے تھے جس پر اداکارہ نے انہیں قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

میک آپ آرٹسٹ عمیر وقار کی جانب سے یہ اقدام ثنا جاوید کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس جاری کیے جانے کے فوری طور پر سامنے آیا ہے، انہوں نے نوٹس کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیں۔

عمیر وقار نے اپنے نوٹس میں وضاحت دی کہ انہوں نے ثنا جاوید کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے ماڈل منال سلیم کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کو شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omayr Waqar (@omayrwaqar)

عمیر وقار نے لیگل نوٹس میں واضح کیا کہ ثنا جاوید کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ میں نے کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں دوٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ڈنک، رسوائی، پیوند اور پیارے افضل نمایاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں