اشتہار

ویڈیو: باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے روح پرور مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: میزابِ رحمت سے گرتے بارش کے قطروں کے روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں، بیت اللہ شریف کی چھت پر برسنے والی بارش اور میزابِ رحمت سے گرتے پانی کے قطروں کے روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

عمرہ زائرین نے برستے بادلوں میں طواف جاری رکھا، متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں
معتمرین کو طواف کےدوران اللہ سے اپنی التجائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے جو بارش کے دوران اللہ کریم سے اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے رحمت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

- Advertisement -

بارش کے بعد صحن مطاف ، مسجد کے داخلی اور خارجی راستوں کو خشک رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ اللہ کے مہمان آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک اور عبادات ادا کر سکیں۔

شدید بارشوں کی وجہ سے جدہ کی متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں جن میں الحرمین روڈ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں بھی بارانِ رحمت برستی رہی۔

جدہ میں گزشتہ شام سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے تاحال جاری ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر اڑتیس ہزاراہلکار انتظامات تعینات کیےگئےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں