اشتہار

مکہ ریجن کے جزیرے میں‌ ’نساریہ عقاب‘ نے ڈیرے ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ ریجن کے جزیرے صنق میں‌ ’نساریہ عقاب‘ نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، یہ ان سیکڑوں پرندوں میں سے ایک ہے جو ہر سال اپنے اصل وطن سے نقل مکانی کر کے یہاں آتے ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر مکہ ریجن کے معروف جزیرے صنق میں ’عقاب نساریہ‘ دیکھا گیا ہے، سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں پرندے نقل مکانی کر کے آتے ہیں۔

سعودی عرب، ایشیائی اور یورپی ممالک سے آنے والے پرندوں کا مرکز ہے، یہاں سے یہ پرندے افریقہ کا رخ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

عقاب نساریہ شکاری پرندوں میں سے ایک ہے، اس کی چونچ تیز اور ٹیڑھی ہوتی ہے، پنجے مضبوط اور کاٹ دار ہوتے ہیں، یہ مچھلیوں کے شکار کے لیے ساحلی مقامات اور کبھی کبھار گہرے سمندر کا بھی رخ کرتے ہیں۔

نساریہ عقاب بڑے بڑے گھونسلے بناتے ہیں، ان کے گھونسلے کا دہانا درختوں کے اوپر یا چٹانوں کے خلا میں ایک میٹر تک ہوتا ہے، یہ بحیرہ احمر اور خلیج عرب کے بیش تر ساحلوں کے قریب واقع جزیروں میں کثرت سے نظر آتے ہیں، یہ گھونسلوں میں انڈے دیتے ہیں اور 35 سے چالیس روز تک انھیں سیتے ہیں، ان کے بچے پیدائش کے پچاس دن بعد اڑنے لگتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں