بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

ملائکہ اروڑا شاہ رخ خان بن گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان بن کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اس وقت بیٹے ارہان کے ہمراہ ریسٹورنٹ کھولنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور آج انہوں نے آج ایک ایسی دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا سخت تنقید کے باوجود کیریئر بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

- Advertisement -

ویڈیو میں ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک مشہور زمانہ سین کو دوبارہ فلمایا جو ریلوے اسٹیشن پر شوٹ کیا گیا تھا۔

اس ویڈیو کو بنانے میں اداکارہ کی ٹیم نے ان کی مدد کی۔

ملائکہ اروڑا نے شاہ رخ خان بن کر چلتی ٹرین کے دروازے پر کھڑے ہو کر ٹیم ممبر کا ہاتھ تھاما اور اپنے ساتھ ٹرین میں سوار کر لیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں انے اندر کے شاہ رخ خان کو باہر لا رہی ہوں لیکن اس بار ٹرین کے اوپر ہونے کے بجائے ’ہاتھ پکڑو اور ٹرین میں سوار ہو جاؤ‘ کیا۔

اکتوبر میں ملائکہ اروڑا نے ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے ذاتی زندگی کے بارے میں یا پیشہ ورانہ طور پر لیا اس نے ان کی زندگی کو ایک شکل میں ڈھال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے بلکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ چیزیں ویسے ہی ہوئیں جیسے انہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس لئے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی پچھتاوے کے جیتی ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ چیزیں اس طرح سے سامنے آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں