بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

ملائکہ اروڑا سخت تنقید کے باوجود کیریئر بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سخت تنقید اور ٹرولنگ کے مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب فلمی کیریئر بنانے کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’دل سے‘ کے مشہور زمانہ گانے ’چھائیاں چھائیاں‘ سے شہرت پانے والی ملائکہ اروڑا نے حالیہ انٹرویو میں کیریئر بنانے پر بتا کی۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید پر کیا ردعمل دیتی ہیں تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی بہت محنت کرتا ہے اور مقام حاصل کرنے یلیے بہت زیادہ کوششیں کرتا ہے

- Advertisement -

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اگر آپ میرے ماضی کو دیکھیں تو میں نے کیریئر بنانے کیلیے سخت تنقید اور ٹرولنگ کو برداشت کیا، میری شخصیت، پہناوے اور ہر چیز پر نکتہ چینی کی گئی۔

انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس پر منفی تبصروں کو نظر انداز کیوں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو اُس دن جواب دوں گی جب مجھے یہ محسوس ہوگا کہ اب اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر میں اپنا وقت اور توانائی کو ضائع نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کرنے کیلیے اور بھی بہت سارے کام ہیں، مجھے کسی چیز کیلیے جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے چاہے وہ میری ذاتی ہو یا پیشہ ورانہ زندگی، میں کسی کی وضاحت کی مستحق نہیں ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں