برمنگھم : ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے بعد اب پاکستان کوضرب قلم کی ضرورت ہے.
آرمی پبلک سکول پر حملے کی برسی کے حوالے سے برطانوی شہر برمنگھم میں بھی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں وہاں زیرِ علاج طالبعلموں کے علاوہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں ملالہ نے کہا کہ ضربِ عضب کے بعد اب پاکستان کو ضربِ قلم کی ضرورت ہے، تعلیم ہی لوگوں کو شدت پسندی سے دور رکھنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
- Advertisement -
ملالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کے خاتمہ چاہتی ہے تو اسے مسلمانوں کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس قسم کی الزام تراشی سے دہشت گردی تو نہیں رکتی بلکہ یہ لوگوں کو انتہا پسندانہ خیالات کی طرف راغب کردیتی ہے.