اشتہار

خواتین کو کسی کا مشورہ سننے کی ضرورت نہیں کہ وہ کیا پہنیں: ملالہ یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس: پاکستان کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ایسے مشورے نظر انداز کردینے چاہئیں جس میں انہیں بتایا جائے کہ انہیں کیا پہننا ہے، کیسے چلنا ہے اور کیسے بات کرنی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے ایک مباحثے میں گفتگو کی۔

- Advertisement -

اپنی گفتگو میں انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور ان کے لیے مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کا انتخاب ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا پہننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم صنفی مساوات کی بات کرتے ہیں تو ہم مردوں سے مخاطب ہوتے ہیں۔ ’نوعمر لڑکوں کو سکھانے کی ضرورت ہے کہ اصل مرد وہ ہے جو اپنے آس پاس موجود افراد بشمول خواتین کو مساوی حقوق دے‘۔

ملالہ نے کہا کہ میرے آئیڈیل میرے والد صاحب ہیں۔ جب بھی ہم مردوں کے درمیان صنفی برابری کی بات کرتے ہیں تو وہ میرے لیے بہترین مثال ہوتے ہیں۔ ’یہ انہی کا دیا ہوا حوصلہ ہے جو میں آج یہاں پر موجود ہوں‘۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی آج کل لندن میں مقیم ہیں اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔



اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں