بھارت میں ملیالم فلموں کے اداکار 43 سالہ این ڈی پرساد نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار این ڈی پرساد اپنے گھر کے پاس ایک درخت سے لٹکے ہوئے پائے گئے، ان کی ایک بیوی اور دو بچے ہیں۔
بچے جب کھیلنے کے لیے باہر گئے تو اپنے والد کو درخت پر لٹکا دیکھا اور چیختے ہوئے گھر گئے اور اہل خانہ کو اطلاع کی۔
علاقہ مکینوں کی جانب سے خبر دینے والے پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق این ڈی پرساد گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا تھے جب کہ اہلیہ بھی کچھ ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
2021 میں منشیات برآمد ہونے والے این ڈی پرساد کو گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اداکار کے گھر سے اسلحہ بھی ملا تھا۔