منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ملائیشیا میں پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک میں فوری الیکشن کرانے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد پر احتجاج کے باوجود ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

ملائیشین پارلیمنٹ کی تحلیل کے اعلان کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک کے 15 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین پر مزید حملوں کا عندیہ دے دیا

ادھر بادشاہ کے محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بادشاہ کے پاس عوام کے ایک مستحکم حکومت کو ووٹ دینے کے لیے وزیر اعظم کی قبل از وقت انتخابات کی درخواست سے اتفاق کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں گذشتہ چار سال سے سیاسی بحران جاری ہے جب سابق رہنما مہاتیر محمد نے اتحادی جماعت کے ذریعے 60 سال سے زیادہ عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والی مرکزی جماعت یو ایم این او کو بھاری اکثریت سے شکست دی اور اس جماعت کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں