اشتہار

ملائیشیا کا بغیر ویزا سفر: دو ممالک کو بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چائنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملائیشیا نے بھی دو ممالک کے شہریوں کو بڑی سہولت دیدی۔ ملائیشیا کی جانب سے چینی اور ہندوستانی شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم انور ابراہیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائیشیا یکم دسمبر سے ملک کا دورہ کرنے والے چین اور ہندوستان کے شہریوں کے لیے داخلے کے لئے ویزا کی شرائط ختم کرنے جارہا ہے۔

پتراجایا میں اپنی پیپلز جسٹس پارٹی کی سالانہ کانگریس میں ایک تقریر میں ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور ہندوستانی شہری 30 دن تک ویزا کے بغیر ملک میں قیام کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیکیورٹی اسکریننگ سے مشروط ہوگا۔

- Advertisement -

ملائیشیا اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے اضافی سیاحوں کی آمد کی توقع کررہا ہے، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے داخلے کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے سال ویزا کی سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر 6 ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ سامنے آیا تھا، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیدی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔

ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے

ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں