تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ملائیشیا میں قبل ازوقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

کوالامپور: ملائیشیا میں الیکشن کمیشن نے قبل ازوقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے الیکشن کمیشن نے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کے لیے 19 نومبر بروز ہفتے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالغنی صالح نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امیدواروں کو آئندہ نومبر کی پانچ تاریخ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنا ہوں گے۔

تقریباً 21 ملین ملائیشین شہری رواں سال 222 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ملائیشیا میں عام انتخابات ستمبر 2023 میں ہونے والے تھے۔ تاہم ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے 10 اکتوبر کو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ملائیشیا میں پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات کا اعلان

واضح رہے کہ دس روز قبل وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں جس کے بعد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

ادھر بادشاہ کے محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ کے پاس عوام کے ایک مستحکم حکومت کو ووٹ دینے کے لیے وزیر اعظم کی قبل از وقت انتخابات کی درخواست سے اتفاق کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں گذشتہ چار سال سے سیاسی بحران جاری ہے جب سابق رہنما مہاتیر محمد نے اتحادی جماعت کے ذریعے 60 سال سے زیادہ عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والی مرکزی جماعت یو ایم این او کو بھاری اکثریت سے شکست دی اور اس جماعت کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔

Comments

- Advertisement -