جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی 10 سال بعد دوبارہ تلاش شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا نے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کر دی۔

ملائیشین وزیر کے مطابق جنوبی بحرہند میں ایک نئے علاقے میں طیارےکو تلاش کیا جائے گا۔ امریکی کمپنی کی جانب سے نئے علاقے کی نشاندہی پر دوبارہ تلاش کافیصلہ کیا گیا۔

ایم ایچ 370 بوئنگ 777 تھا جو 8 مارچ 2014 کو لاپتہ ہو گیا تھا جس میں 277 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ ملائیشین حکومت نے 2018 میں طیارےکی تلاش روک دی تھی۔

- Advertisement -

epaselect epa11196236 A family member of passengers and crew on board the missing Malaysian Airlines flight MH370 write on a memorial wall during a remembrance event marking the 10th anniversary of its disappearance at the Empire Subang in Subang Jaya, Selangor, Malaysia, 03 March 2024. About 200 people, including family members of missing passengers and Malaysia’s Transport Minister Loke Siew Fook, attended the memorial event marking the 10th year after Malaysia Airlines flight MH370, carrying 12 crew members and 227 passengers, disappeared on its way from Kuala Lumpur to Beijing on 08 March 2014. EPA-EFE/NAZRI MOHAMAD

ملائیشین ہوائی کمپنی کی پرواز MH 370 کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔

بدقسمت مسافر طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 برس مکمل ہونے پر نیٹ فلکس نے سیریز ریلیز کی۔ سیریز کا نام ‘MH370: The Plane That Disappeared’ ہے جس کے ڈائریکٹر لوئیز مالکنسن ہیں، تین قسطوں میں طیارے کی گمشدگی اور اس سے متعلق سازشی نظریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں