اشتہار

ملائیشیا کی ٹک ٹاک اور میٹا کو وارننگ!

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں شعبہ مواصلات کے امور انجام دینے والے نگراں اداے کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو فلسطین کے حوالے سے مبینہ طور پر مواد بلاک کرنے کے بعد وارننگ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں ملائشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے پیغام دیا ہے کہ اگر اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا تو اس حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

ملائشیا کے وزیر کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے لوگوں کو فلسطین کے حوالے سے آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔

- Advertisement -

ملائشیا کے وزیر کے مطابق ٹک ٹاک نے ملائیشیا کے قوانین پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا اور گمراہ کن مواد کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد پارٹیوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا سے فلسطین کے حوالے سے مواد ہٹانے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ٹک ٹاک کا کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر مواد ہٹانے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

دوسری جانب مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک پر اب 15 منٹ کی طویل ویڈیو شیئرنگ فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیوز کے مختصر دورانیے سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ ٹک ٹاک میں اب ویڈیوز کے دورانیے میں 15 منٹ کا نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں