تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ بھی قرنطینہ میں‌ چلے گئے

کولا لمپور : برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا میں شاہی کے سات ملازمین میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 197 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس کی وبا نے ملائیشیا کے شاہی محل کے ملازمین کو بھی متاثر کردیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چکے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔

کرونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ 235 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

کرونا متاثرین کی تعداد پونے 5 لاکھ ہوگئی، 21 ہزار افراد ہلاک

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جس میں مبتلا افراد کی ہلاکتیں 21 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد پونے 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ وائرس میں مبتلا 1 لاکھ 14 افراد سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -