12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کرونا متاثرین کی تعداد پونے 5 لاکھ ہوگئی، 21 ہزار افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : مہلک ترین وائرس کرونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں 21 ہزار 291 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موذی وبا میں مبتلا افراد کی ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی جبکہ 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

198 ممالک کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1 لاکھ 14 ہزار 642 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

چین کے بعد کرونا وائرس نے اطالوی اور امریکی شہریوں سب سے زیادہ شکار بنایا ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1029 ہوگئی جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی ہوئیں جہاں اب تک ساڑھے 7 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 131، سوئیڈن میں 62 اور برازیل میں مہلک وائرس کے باعث اب تک 59 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار 291 ہوگئی، جب کہ متاثرین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 471,363 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے، 114، 642 افراد مہلک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے بیشتر ممالک نے ملک میں لاک ڈاؤن کردیا ہے تاکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رکھا جاسکے، لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باعث دنیا کی ایک چوتھائی آبادی لاک ڈاؤن میں چلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں