ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یواےای میں بینکس کی ’لائف لائن‘ آفر

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں بینک 16 اپریل کے سیلاب سے متاثر ہونے والے کاروبار اور افراد کو ‘لائف لائن’ فراہم کریں گے۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بینک یقینی طور پر ان کاروباروں اور افراد کو ‘لائف لائن’ دیں گے جو اپریل کے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے تاہم انہیں نقصانات کا ‘حقیقی’ ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مشریق بینک کے چیئرمین اور UAE بینکس فیڈریشن کے سربراہ عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ اگر وہ ہمیں ثبوت دکھاتے ہیں، تو بینک ایک مخصوص مدت کے لیے ادائیگیوں کو دوبارہ ترتیب دینے میں پختگی کا مظاہرہ کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بینکوں نے خاص طور پر کورونا وائرس کے مرحلے کے دوران ایسے حالات سے نمٹنے میں پختگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بینک ان صارفین کے ساتھ کھڑے ہوں گے جنہیں اپریل کی بارشوں کے بعد سنگین مسائل کا سامنا ہے چاہے وہ ذاتی قرضے ہوں، آٹو یا دیگر۔

عبدالعزیز الغریر کا کہنا تھا کہ جو متاثر ہوا ہو اور ادائیگیاں جاری رکھنے کے لیے کام نہ کر رہا ہو بس ہمیں ثبوت دکھائیں، بس ہم یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ کوئی اس لائف لائن سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے 22 اپریل کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں بینکوں اور بیمہ کنندگان سے پرسنل اور آٹو لون پر 6 ماہ تک کے قرض کی التوا پر غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں