ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آزادکشمیر کیلیے 23 ارب روپے کا اعلان‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے 23 ارب روپے کا اعلان کیا اب اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوچکی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے معاملے پر کل ہماری میٹنگ ہوئی جس میں صدر آصف زرداری ،سیاسی قائدین ، اتحادیوں اور آزادکشمیرحکومت جمع ہوئی اور طویل مشاورت کے بعد ہم نے آزادکشمیر سے متعلق اہم فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایک احتجاجی تحریک شروع ہوئی ان کے مطالبات سنے اور تحریک کے مطالبات پر اتفاق رائے کیاگیا، وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے23ارب روپے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

شہبازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام سے میں چند روز میں خود بھی ملنے جاؤں گا یہ اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوچکی مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس احتجاجی تحریک میں جانی نقصان ہوا، آزادکشمیر میں ایک سپاہی ، کچھ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےجیسے فرمایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمیں بطور ریاست اورنمائندوں کو ہمیں عوام کی باتوں کو سننا اور سمجھنا چاہیے ہمیں مل بیٹھ کر معاملات کو طے کرنے کی کوشش کو فروغ دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ آزادکشمیر کی حکومت نے تحمل سے کام لیا کچھ لوگ سوچ کر آئے تھے کہ اس تحریک کی آڑ میں امن وامان تباہ اورمعاملات خراب کرنا ہے انسانی جانیں گئیں جس کا ہم سب کو افسوس ہے تاہم صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم آزادکشمیر ،سرکاری افسران کا شکرگزار ہوں کہ معاملہ حل ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں