تازہ ترین

ایسا وائرس جو صرف مردوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے؟

جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسے وائرس کی حادثاتی دریافت کا اعلان سامنے آیا ہے جو صرف مردوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق طویل عرصے سے جاری تحقیقات میں ایک نئے وائرس کے ڈی این اے اور حرکات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق سنڈیوں پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ نیا وائرس صرف مردوں کے لیے جان لیوا ہے، ایک برطانوی ماہر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ذریعے نقصان دہ کیڑوں کی تعداد کو کم کیا جا سکتا ہے۔

جاپان کی نیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ایک محقق ڈیسو کے کا گیاما نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں اس طرح کی اور بھی بہت سی دریافتیں سامنے آئیں گی۔

مینامی کیوشو یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے ٹیکنیشن میساٹو ٹیراو کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی کی چھت پر چہل قدمی کررہا تھا اس دوران میں نے سنڈیوں کو مختلف شکلوں میں پتے کھاتے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ وائرس اتفاق سے دریافت ہوا تھا۔

میساٹو ٹیراو نے بتایا کہ میں نے یہ دستاویزات کیڑوں کے ماہر طبیعیات یوشینوری شنتانی کی لیبارٹری میں پہنچائیں۔

شانتاری کی جانب سے سنڈیوں پر تحقیق کی گئی، اس کے مطابق جو نتائج اخد کئے گئے وہ حیران کُن تھے، کہ سب مادہ سنڈیاں تھیں۔ نر سنڈیوں کے ساتھ افزائش کے بعد 13 نسلوں میں، سنڈیوں کی اکثریت مادہ تھی اور صرف 3 نر سنڈیاں زندہ رہیں باقی سب مر گئیں۔

Comments

- Advertisement -