واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، یو این سیکریٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے کیے گئئے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے تو وہ پھر اقوام متحدہ کے خصوصی مشن کو حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکتا ہے۔ بھارت جو بھی کر لے حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا pic.twitter.com/EqAgoJ8IZy
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 3, 2019
مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر پر جاری بھارت کی فوجی بربریت کیخلاف ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا، جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو، یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر کلسٹر ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے عالمی برادری پر قابض بھارتی فوج کا اصل چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مروجہ عالمی قوانین خصوصاً جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 3, 2019
ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بھی پہنچایا گیا، خط میں انسانی حقوق اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔