پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھارت نے رواں سال 1137 بارسرحدوں پربلا اشتعال فائرنگ کی‘ ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اقوام متحدہ عالمی امن اور سیکیورٹی کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدررمیروسلولیک سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سرحدوں پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا گیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے رواں سال 1137 بارسرحدوں پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 47 شہری جاں بحق جبکہ 159 افراد زخمی ہوئے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدے پرعمل درآمد نہیں کررہا،بھارتی ملٹری کی جانب سے جارحانہ بیانات سامنےآرہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔


بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کابازارگرم کررکھاہے‘ملیحہ لودھی


انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی پررپورٹ کے حوالے سے پاکستان تمام گروپس کے ساتھ تعاون کررہا ہے جبکہ بھارت نے اپنی طرف کی سرحد کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کو کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کومعاملہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے سےتوجہ ہٹانےکے لیے بھارت ایل اوسی پر جارحیت کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدررمیروسلولیک نے ملیحہ لودھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت سےتمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، مذاکرات کی طاقت پریقین رکھتاہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں