نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیلٹ گن استعمال کر کے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، یہ سب کالے قانون کے نام پر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، گزشتہ ہفتے 14 سال کے فیضان سمیت 3 افراد کو شہید کیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔