اشتہار

ملک امین اسلم کا پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس ایجنڈے کا ساتھ تھا نہ ہوں اور نہ بن سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا پارٹی چھوڑ رہا ہوں، اس ایجنڈے کا ساتھ تھا نہ ہوں اور نہ بن سکتاہوں، مجھ پر کسی چیز کا دباؤ نہیں ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 13سال پہلے جوائن کیاتھا، کرپشن کے خاتمے اورملکی ترقی کےایجنڈےپر پی ٹی آئی جوائن کی ، عمران خان نے ہمیشہ عزت دی اور گرین ایجنڈے کی حوصلہ افزائی کی۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے گرین ایجنڈے کے پروگرام کو دنیا نے سراہا، گرین ایجنڈے کو دنیا کے ٹاپ تھری منصوبوں میں شامل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جو نظریہ تھا وہ پرامن پارٹی کا تھا اور پی ٹی آئی آج بھی قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے لیکن 9مئی کےواقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو دھچکا دیا، ہم نے شہداکی یادگاروں اور ایم ایم عالم کے جہاز کو بھی نہ چھوڑا، جس جس شہروں میں جلوس نکالے گئے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو چاہیے انٹراپارٹی انکوائری کرنی چاہیےتھی، یہ ایسا ایجنڈا تھا جس کیساتھ نہ میرے جیسے لوگ کبھی تھے نہ ہیں نہ ہوسکتےہیں، یہ تو وہ ایجنڈ اہے جو دشمنوں کا خواب پورا کررہاہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ جلوسوں کو شہدا کی یادگاروں تک لیکر کون گیا کس نے یہ پلان بنایا ، اب وقت آگیا ہے سب بے نقاب ہوجانا چاہیے،یہ پاکستان ہے تو سیاست ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی میں نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا لیکر جو بھی چل رہےہیں وہ پارٹی کےخیر خواہ نہیں، یہ ایک ایسا ایجنڈا ہے جس نے پارٹی کو ہائی جیک کیا ہے، میری سیاست کبھی بھی یہ نہیں رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں