اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اس کام کے لئے ایک روپے بھی معاوضہ نہیں لیں گے، بس ہمیں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی صفائی کا بیڑا بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اٹھا لیا، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ حکومت سے اجازت ملتے ہی کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار کراچی کو صاف کرنے کی پیشکش کرچکے ہیں، کراچی صفائی مہم کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ ہمیں علاقے دیئے جائیں ، جو علاقے دیئے جائیں گے وہاں کچرا نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی۔

ملک ریاض نے کراچی کوصاف ستھرا شہر بنانے کا اعادہ کیا ہے، بحریہ ٹاؤن کو پتہ ہے کچرے کو کیسے ہینڈل کرنا ہے، کراچی کو ایک مرتبہ پھر صاف ستھرا بنائیں گے۔

خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مئیرکراچی کی سو روزہ صفائی مہم کا آج آخری دن ہے ، سو دن بعد بھی نہ تو کراچی میں کچرا، شاہراہوں پر کھڑے گندگی کے پہاڑ صاف ہوئے اور نہ ابلتے گٹر ٹھیک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں