کراچی : لڑکی کو گاڑی میں بیٹھنے کی دعوت دینے والا سرکاری مہمان بن گیا، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کی خوب آؤ بھگت کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیراسٹاپ پرکھڑی ایک لڑکی کو چھیڑنا نوجوان شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ لڑکی کو مظہرنامی ایک نوجوان نے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کا کہا۔
اتنے میں وہاں موجود ملیرسٹی تھانے کی پولیس موبائل میں بیٹھے اہلکاروں نے اسے دیکھ لیا اورموقع پر پہنچ کر لڑکی سے پوچھ گچھ کی ۔ اور بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی شکایت پر نوجوان کو دھرلیا۔ پولیس اہلکار اسے تھانے لے آئے اور اپنے روائتی انداز میں اس کی آؤبھگت کی۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق تھانے کے حوالات میں موجود لڑکے مظہر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بس ایسے ہی شرارت میں لڑکی کو بیٹھنے کا کہہ دیا تھا جس پر پولیس والوں نے پکڑ لیا۔