تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا، ویڈیو دیکھیں

کراچی : ملیر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، واقعے کے چھ روز بعد دو ٹک ٹاکرز کو شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملیر سٹی پولیس نے14 سال کی عمر کے میٹرک کے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کم عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کے لیے ایک معمر شخص کو گولی ماری، صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک شہری کو قتل کیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، پولیس نے عینی شاہدین اور جدید اور سائنسی طریقہ کار  کی مدد سے م لزمان کو گرفتار کیا، قتل کا واقعہ 6 روز قبل غازی چوک جعفر طیار میں پیش آیا تھا، فوٹیج میں دو موٹرسائیکل پر سوار4نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار ملزم فاضل علی نے قمر رضا پر گولی چلائی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ فارنزک کے لئے لیبارٹری روانہ کردیا گیا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید 2ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات دیں، ملزمان کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -