اشتہار

مامیا شاہ جعفر کا معنی خیز پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مامیا شاہ جعفر کا معنی خیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عینک لگائے رمضان المبارک سے متعلق پیغام دے رہی ہیں۔

مامیا شاہ جعفر نے کہا کہ ’ایک شعر عرض ہے، صبر کا مہینہ ہے پر کوئی صبر کرتا نظر ہی نہیں آرہا، ڈرتے ہیں قبر کے عذاب سے، اچھا انسان تم سے بنا نہیں جارہا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پیغام شیئر کیا جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مامیا شاہ جعفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مامیا شاہ جعفر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ وہ انڈسٹری میں ماہم شاہد کے نام سے مشہور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں