پیر, جون 23, 2025
اشتہار

گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تباہی مچ گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں دوپہر کے وقت خاتون فرش پر پڑے سلنڈر سے گیس کے اخراج کو روکنے کی کوشش کررہی ہے جب وہ ناکام رہتی ہے تو ایک شخص کو بلا کر لاتی ہے لیکن اسی اثنا میں زور دار دھماکا ہوتا ہے اور کمرے میں آگ لگ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور مرد دونوں ہی دھماکا ہوتے ہی بھاگ گئے۔

گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھلے ہونے کی وجہ سے نقصان زیادہ نہیں ہوا اور مرد اور خاتون دونوں کی جان بچ گئی۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ دونوں خوش قسمت تھے کہ تمام دروازے اور کھڑکیاں کھلی وہئی تھی جس کی وجہ سے گیس باہر نکل گئی اور دھماکے کی شدت اور اثرات نمایاں طور پر کم ہوگئے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اس بار کھلے دروازے نے نہ جان بچائی، قسمت پر انحصار نہ کریں، چوکس رہیں محفوظ رہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں